صفحہ اول پاکستان اسلام آباد بھارتی جبرکشمیریوں کا جذبہ آزادی نہیں کچل سکتا، وزیراعظم

بھارتی جبرکشمیریوں کا جذبہ آزادی نہیں کچل سکتا، وزیراعظم

1 min read
0
0
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کشمیریوں کوان کی قربانیوں اورجدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جبرواستبداد کشمیریوں کوان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کشمیرمیں یوم سیاہ کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کوقربانیوں اورجدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، 27 اکتوبر1947 کوبھارتی فورسز نے جموں وکشمیرپرزبردستی قبضہ کیا جب کہ متعدد بھارتی رہنماؤں کے وعدوں کے برعکس بھارت کشمیریوں کوان کاحق نہیں دے رہا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیری میں انسانیت سوزمظالم کی دنیامیں مثال نہیں ملتی، بھارتی جبرواستبداد کشمیریوں کوان کے جذبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹاسکتا جب کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم  اجاگرکرنے کے لئے آج ملک بھرمیں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

امریکا مذہبی آزادی میں سنجیدہ ہے تو بھارت اوراپنی اتحادیوں پرنظرڈالے،شیریں مزاری

اسلام آباد : وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکامذہبی آزادی میں سنجیدہ…