اسلام آباد

شرجیل میمن کا حال دیکھ کر نوازشریف کو بریکیں لگ گئیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد:  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب کے راستے پاکستان آرہے تھے لیکن پی پی رہنما شرجیل میمن کا حال دیکھ کر ان کی بریکیں لگ گئیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس خود جانا پڑتا ہے۔ نواز شریف سعودیہ کے راستے پاکستان آرہے تھے لیکن شرجیل میمن کا حال دیکھ کر گھبرا گئے اور ان کی بریکیں لگ گئیں۔ اب این آر او کی باتیں ہورہی ہیں لیکن پتہ نہیں نواز شریف کس کے ساتھ این آر او کریں گے، شریف خاندان کو این آر او صرف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کرنا ہوگا۔ اب نواز شریف کی مدد کوئی نہیں کرے گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نئے چئیرمین نیب کے لئے سندھ اور پنجاب کے کیسز بہت بڑا امتحان ہیں۔ شریف خاندان کے حق اور شرجیل میمن کے خلاف امتیازی سلوک ہورہا ہے، نواز شریف فرد جرم عائد ہونے کے باوجود آزادی سے گھوم رہے ہیں جبکہ شرجیل میمن پر فرد جرم بھی عائد نہیں ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close