اسلام آباد

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر شرمیلا فاروقی اور سحر کامران منتخب

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی297 سے آزاد امیدوار خضر حسین مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close