اسلام آباد

مفاہمت یا مک مکا، لندن میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا انکشاف

لندن: حکومتی جماعت اور پیپلز پارٹی کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے اور دونں جماعتوں کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مشترکہ دوست دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملاقات کے لیے سر گرم ہوگئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے، جس کے لیے آصف زرداری بھی جلد لندن پہنچنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی بھی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہیں ملک میں جاری سیاسی صورتحال، نون لیگ کی اندرونی سیاست اور شریف فیملی کے خلاف جاری مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور لیگی قیادت کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close