اسلام آباد

پاکستان میں پانی کے ذخائر 2025ءتک ناپید ہونے کے امکانات

پاکستان کیلئے ایک اورپریشان کن صورتحال پیدا ہونے کو ہے اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسس کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پانی کے ذخائر 2025ءتک ناپید ہونے کے امکانات ہیں۔ اگرچہ پانی کی کمی کا آغاز 90ءکی دہائی میں ہوچکا تھا مگرپاکستان نے 2005ءمیں ہی پانی کی کمی کی خطرناک ترین حد کو چھولیا تھا۔اگر پانی کا ضیاع یونہی جاری رہا تو وہ وقت دور نہیںکہ پاکستانی قطرے قطرے کو ترسے گئیں۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہاں یہ بات یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کی پہلی پانی کی پالیسی بھی پیش کی تھی۔ رپورٹ کا مزیدکہنا تھا کہ اس بحران سے بچنے کےلئے قوم کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر تیز ترین اقدامات کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close