اسلام آباد

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت مختصر کارروائی کیبعد 7 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت مختصر کارروائی کے بعد ملتوی ہو گئی، اب کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے پر 7 نومبر کو ہو گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر آج ایک بار پھر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس، ایف سی، لیویز کے ایک ہزار اہلکار تعینات تھے۔ عدالت میں سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ جس پر عدالت نے سماعت 7 نومبر (منگل) تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق کارروائی ہوگی اور بیشک گواہوں کو بھی نہ بلایا جائے۔ اس دوران نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں حاضری یقینی بنانے کے لیے 50 ,50 لاکھ روپے مچلکے داخل کرائے گئے۔ بعد ازاں نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت سے پنجاب ہاوس پہنچے۔ واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی اب تک 8 سماعتیں ہو چکی ہیں، میاں نواز شریف آج تیسری بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی پانچویں بار عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ نیب کے دو گواہان سدرہ منصور اور جہانگیر احمد کو بھی آج کی سماعت پر طلب کیا گیا تھا۔ نواز شریف کی پیشی سے پہلے ہی حکومتی وزرا کی بڑی تعداد احتساب عدالت پہنچ چکی تھی جبکہ لیگی کارکن بھی بڑی تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close