More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائیں گے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے سے متعلق جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائیں گے۔ جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں، وہ ناکام ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان بارڈر پر ہم نے چھیاسی فیصد اور ایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے، عمران خان کی حکومت میں سیاسی اور معاشی استحکام آیا ہے۔

پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ، پاکستان کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کیا ہے، پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر اس ملک میں امن استحکام اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close