اسلام آباد

سپریم کورٹ نے سابق صدرپرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق صدرپرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عبوری حکم جاری کیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بدھ کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے اپیل کی سماعت کی ۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے موقف اپنایا کہ سابق صدر شدید علیل ہیں اور انہیں جو بیماری لاحق ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں اس لیے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ 

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا اوراپنے فیصلے میں کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت خود کچھ نہیں کرنا چاہتی مشرف بیرون ملک جائیں یا نہیں حکومت خود فیصلہ کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close