اسلام آباد

عبدالرشید غازی قتل کیس، عدالت کا وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس، 2 اپریل کو رپورٹ طلب

اسلام آباد : عبدالرشید غازی قتل کیس میں رشید غازی کے بیٹے ہارون رشید کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عبدالرشید غازی قتل کیس میں رشید غازی کے بیٹے ہارون رشید کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو دلائل دیتے ہوئے طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔ عدالت پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد کرائے اور تمام ائیرپورٹس پر ان کے وارنٹ گرفتاری کی نقول بھیجی جائیں اور انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔ 
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 اپریل کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close