اسلام آباد

وزیراعظم محمد نواز شریف اورچین کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات

نیویارک: وزیراعظم محمد نوا ز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف چین کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اورہمیشہ پاکستان کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ نیویارک میں چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین "آئرن برادرز” ہیں، ہمارے تعلقات ایک نیا موڑلے چکےہیں۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ سے متعلق پاکستان کا مؤقف سمجھنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے ۔محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور پر امن ہمسائیگی ہمارا وژن ہے۔ وزیراعظم نے لی کی چیانگ کو بتایا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور ہم دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ چکے ہیں۔انہوں نے چینی ہم منصب سے چین میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصا ن پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سےآگاہ کیا۔ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین کشمیرپر پاکستان کے مؤقف کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو بہتر طور پر سمجھے گی۔لی کی چیانگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ نہیں ہو گی، انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتربنانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے چینی کارکنوں کے تحفظ کیلئے اقدامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ لی کی چیانگ نے دورہ پاکستان کے لیے وزیراعظم محمد نواز شریف کی دعوت قبول کر لی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close