اسلام آباد

پارٹی انتخابات کے طریقہ کار پر اختلاف، پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ الیکشن کمشن کے ممبرز نعمان وزیر اور بریگیڈیئر (ر) سائمن سمن بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران نے اختلافات کے باعث استعفے دیے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز نے اپنے استعفے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھجوادیے ہیں۔
نجپارٹی انتخابات کے طریقہ کار کے حوالے سے چیئرمین عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی میں کافی دنوں سے ڈیڈ لاک پایا جارہا تھا ۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران چاہتے تھے کہ ہر سطح پر ڈائریکٹ الیکشن ہوں تاہم عمران خان چاہتے تھے کہ صرف صدارتی عہدوں پر ڈائریکٹ الیکشن ہوں ۔ فریقین کی طرف سے اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے پر چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close