اسلام آباد

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی گئی

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سینیٹر مشاہد اللہ، عبدالقادر بلوچ، ڈاکٹر آصف کرمانی اور عرفان صدیقی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے ریڈ زون کی صورتحال سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ریڈ زون میں داخلے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close