اسلام آباد

وزیر اعظم کی علالت کے دوران مذاق اڑانے والوں کو شرم آنی چاہئے : سینیٹرمشاہد اللہ خان

اسلام آباد :سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے علاج کی غرض سے ملک سے باہر گئے جو وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ان کی علالت کے دوران مذاق اڑانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے جو کمیشن بنایا جا رہا ہے اس میں ان لوگوں کو بھی کمیشن کے سامنے لایا جائے گا جنہوں نے کرپشن کی اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں سے صرف 2لوگوں کے نام لئے جا رہے ہیں ،جبکہ اس فہرست میں 248لوگوں کے نام آئے لیکن کسی ان دو کے سوا کسی دوسرے کا زکر اور نام لینا بھی گوارہ نہیں کیا جا رہا ،کیا ان پر تنقید کرنے کے دروازے بند ہیں؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close