اسلام آباد

صرف پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر وزیر داخلہ کا تشویش کا اظہار

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ اتوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے میں خواتین سے مبینہ بدتمیزی پر کمیٹی بنانے کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ‘ایک کمیٹی آپ بنالیں اور ایک میں انتظامیہ کی کمیٹی بناتا ہوں، درمیان میں نادرا کو بھی شامل کرتے ہیں، متاثرہ خواتین کو بھی گواہ بناتے ہیں، ہم ان لوگوں کو شناخت کرکے ان کے گھر تک پہنچیں گے۔ پھر میڈیا اور اپوزیشن کی کمیٹی یہ فیصلہ کرے کہ یہ تحریک انصاف کے لوگ تھے یا مسلم لیگ ن کے۔’

تاہم وزیر داخلہ نے صرف پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

‘بڑی بڑی پارٹیوں کے جلسے ہوتے ہیں لیکن خواتین کی بے حرمتی کے واقعات صرف تحریک انصاف کے جلسوں میں کیوں ہوتے ہیں؟ اسلام آباد کے جلسے میں بھی ایسا ہی ہوا۔ یہاں تک کے خواتین صحافیوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔’

واضح رہے کہ 24 اپریل (اتوار) کو اسلام آباد اور یکم مئی (اتوار) کو لاہور میں تحریک انصاف نے جلسے منعقد کئے تھے، ان دونوں جلسوں میں خواتین سے مبینہ بدتمیزی کے واقعات پیش آئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close