اسلام آباد

ٹی وی چینل بند ہوگئے ہیں اور اب۔۔۔ ٹی وی چینل بند ہونے پر حامد میر میدان میں آگئے

اسلام آباد: سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے ٹی وی نشریات بند کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے ایسا نقصان بتا دیا ہے کہ جانتے ہی حکومت کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ملک میں نیوز چینل کی نشریات بند ہو جانے سے لوگوں کو پی ٹی وی پر صحیح انفارمیشن نہیں ملے گی تو اس سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہو گا اور جعلی خبریں پھیلائی جائیں گی جس سے سیکیورٹی صورتحال مزید خراب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر چینل ضابطہ اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ رپورٹنگ کر رہے ہیں اور پیمرا کو گدھے اور گھوڑے میں فرق کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے سب کی گردنیں کاٹ دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے بھی منافی ہے کہ لوگوں کو انفارمیشن کے حصول کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے اور اس سے سیکیورٹی صورتحال بہتر نہیں بلکہ مزید خراب ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close