اسلام آباد

ملک بھر میں سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کی نشریات دوسرے روز بھی بند

اسلام آباد: اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کی نشریات دوسرے روز بھی بند ہیں۔ اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کرانے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن کے بعد بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کی نشریات دوسرے روز بھی بند ہیں۔ گزشتہ روز پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نجی نیوز چینلز کی نشریات بند کردی گئی تھیں جو اب تک بند ہیں جب کہ دوسری جانب فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام سمیت تمام سوشل میڈیا سروسز بھی بند ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیمرا نے پہلے میڈیا کو فیض آباد دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن کو براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کی جس کے بعد چینلز کو ہی آف ایئر کرنے کا حکم جاری کردیا تھا جب کہ کچھ ہی دیر بعد سماجی رابطوں کی سائٹس کو بھی بندکردیا گیا تھا۔ پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشن اور آپریشن براہ راست دکھانے سے عوام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے لہذا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز کو براہ راست نہ دکھایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close