اسلام آباد

نواز لیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز لیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے اورحکومت نے دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لانے سے گریزکیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے سے دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پیغام گیا، پیپلز پارٹی ساری صورتحال پرپریشان ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے طاقت لی اورپارلیمنٹ کی قوت کو بڑھایا، پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج، خود مختاری اورسالمیت کی فکر ہے اور بحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا، حالیہ دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی لکھا گیا اور حکومت نے جس طرح صورتحال کو ہینڈل کیا عدالت میں بھی اس حوالے سے ریمارکس سامنے آئے۔ خورشید شاہ نے حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا معاملے پرکہا کہ سینیٹ کااجلاس دوبارہ ہونے سے پہلے حل نکلنے کی امید ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close