Featuredاسلام آباد

انٹرا پارٹی انتخابات:الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کر دیے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی ۔کیس کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفور سومرو کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔اس موقع پر درخوست گزار شجاع الرحمان کے وکیل ظفرعلی شاہ کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب پارٹی آئین کے مطابق نہیں، انٹرا پارٹی انتخابات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائم مقام سیکرٹری جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close