اسلام آباد

اگر امریکہ نے ہمارے ساتھ کام کرنا ہے تو اعتماد کی فضا بحال کرے:خرم دستگیر

وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ہمارے ساتھ کام کرناہے تو اعتماد کی فضا بحال کرے وہ مت سوچے کہ پاکستان کے اندر کوئی بھی آپریشن کرسکتاہے ۔نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کے افغانستان میں کردارپر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ سے کہا ہے کہ ہم پر حملے افغانستان سے ہو رہے ہیں آپ بھی وہاں اپنا کردار اداکریں ،ہم نے اپنے حصے کا کام کرلیا اب دوسروں کی باری ہے ۔خرم دستگیر کہتے ہیں کہ امریکی وفد کی ملاقات میں دھمکی کاتاثر نہیں تھا ہم برابری کی سطح کام کرنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close