اسلام آباد

رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے، وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام مدارس رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے جب کہ رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

تمام مدارس رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے لیے کام جاری ہے وزارت تعلیم مدارس رجسٹر کرنے کے لئے ریجنل دفاتر قائم کر رہی ہے اور 12 ریجنل آفس کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ تمام مدارس رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے جو مدارس رجسٹرڈ نہ ہوئے اس کو وقت دیا جائے گا لیکن غیر رجسٹرڈ مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ میٹرک اور ایف اے کے مضامین مدارس میں پڑھائے جائیں گے، لازمی مضامین کا امتحان فیڈرل بورڈ لے گا اور فیڈرل بورڈ مدارس کے بچوں کو اسناد دے گا البتہ وفاق المدارس خودمختار ہوں گے اوراپنی پالیسی کے مطابق تعلیم چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور سندھ میں کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مدارس کو کوئی ایسی فنڈنگ باہر سے نہیں ہوتی جس پر تشویش ہو ہم چاہتے ہیں مدارس کو جو فنڈنگ بھی ہو بینکوں کے ذریعے ہو جب کہ  نجی اسکولوں، مدارس کی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تعلیمی نصاب کے لیے کاوشوں پر بڑی پیش رفت ہوئی ہےتاہم وفاق المدارس کے کچھ شقوں پر بات ہوئی اور کچھ پر بات رہ گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close