اسلام آباد

امریکا دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا میں بڑا انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے اور اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پرآنا ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عالم اسلام میں بہت زیادہ کشیدگی اورانتشار پیدا ہوا ہے، مسلم ممالک کے باہمی انتشار سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے لیکن اب اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا، جس میں ترکی، ایران اور پاکستان قائدانہ کردار ادا کریں، اس معاملے میں او آئی سی کا بلایا گیا ہنگامی اجلاس  بامقصد ہونا چاہیئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹرطاہر القادری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقاتیں نئی نہیں، ہمارے ماضی میں بھی رابطے رہے ہیں، ہم 2002 میں پرویز مشرف کے خلاف ایک ساتھ چلے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کی دعوت دی، جس پر پیپلز پارٹی کا وفد ان سے ملنے جارہا ہے،  سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل کمشین رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے بعد اب اداروں اور عدلیہ کا کام ہے کہ وہ اس کا جائزہ لے کر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close