اسلام آباد

اسمبلی اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ اللہ کرے اسمبلی اپنی مدت پوری کرے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اسمبلی مدت پوری کرے گی، پہلی بار سیاست میں مایوس ہوا ہوں، جو کچھ دیکھ رہا ہوں وہ 2008ء میں بھی نہیں دیکھا، مجھے ایک گریٹر پلان بنتا نظر آرہا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ناامیدی اور مایوسی گناہ ہے لیکن میں پہلی بار سیاست میں مایوس ہوا ہوں، سوائے ایک جماعت کے تمام اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے، اسے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی ادارے نہیں پورے ملک کے لیے اچھا نہیں۔ ہمیں بھی اس ملک میں رہنا ہے اور ہماری نسلوں کو بھی۔ ایاز صادق کا کہناتھا کہ مجھے ایک گریٹر پلان بنتا نظر آ رہا ہے، آپ نے دیکھا نہیں کہ پچھلے تین مہینوں میں پاکستان میں کیا ہوا، یہ چیزیں نارمل نہیں ہیں، یہ غیر فطری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کے پراسس سے گزرنے کیلئے وقت درکار ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج کل جو صورتحال ہے وہ بہت غیر یقینی ہے، ہمارے اندرونی خطرات بیرونی خطرات سے کہیں زیادہ بڑے ہیں، پاکستان دشمنوں میں گھرا ہوا ہے، چاروں طرف سے کھینچا تانی ہو رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close