اسلام آباد

حکومت کا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بڑا دعویٰ، لوڈشیڈنگ زیرو کردی، عابد شیر علی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک میں اضافی بجلی موجود ہے اور بجلی کی طلب سے زیادہ پیدوار کا ٹارگٹ حاصل کرکے نواز شریف کے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کردی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گذشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں ہونے والے پالیسی فیصلوں سے متعلق گفتگو کی، وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ملک میں اضافی بجلی موجود ہے اور وزارت توانائی پرامید ہے کہ شدید گرمیوں میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کا یہ عمل جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، ملک میں اضافی بجلی موجود ہے، اب زیادہ قیمت پر بجلی خریدنے کے ٹھیکے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے صارفین کی سہولت کیلئے سستی بجلی پیدا کرنی ہے جس کیلئے ہوا، سولر، بائیو گیس اور چھوٹے پن بجلی منصوبوں کے ذریعے بجلی کے حصول کیلئے مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دیئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے شفاف مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دینے کا اعلان کیا ہے، 400 میگاواٹ ونڈ انرجی اور 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے ٹھیکوں کیلئے مسابقی بولی 8 ہفتوں میں ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close