اسلام آباد

تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف آج سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے

اسلام آباد: پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ آج سینیٹ کمیٹی کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ پاکستان ویوز کے مطابق سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اہم ان کیمرہ اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا، جس میں پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

 ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا ہے، اور سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی جب کہ پاک فوج کے  سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر سینیٹ کمیٹی کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ سینیٹ میں قائد ایوان کی تحریک کے نتیجے میں اگست میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close