اسلام آباد

وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے خود کار اسلحہ کے لائسنس معطل کردئیے ،غیرممنوعہ میں تبدیل کرانے کےلیے31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر

وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے خود کار اسلحہ کے لائسنس فوری طور پر معطل کر دئیے ہیں جبکہ غیرممنوعہ بور میں تبدیل کرانے کےلیے31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ممنوعہ بوراسلحہ لائسنس رکھنے والے ا پنااسلحہ غیرممنوعہ میں تبدیل کرالیں نادرا کو فیس دےکر نئے غیر ممنوعہ لائسنس حاصل کیے جا سکتے ہیں،اس کے علاوہ دوسرے آپشن کے طور پر ممنوعہ بوراسلحہ رکھنے والوں کو اپنا اسلحہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ممنوعہ اسلحہ متعلقہ ڈی سی،مجسٹریٹ یا پولیٹیکل ایجنٹ کو جمع کروایا جا سکتا ہے ۔وزارت داخلہ کے مطابق غیرممنوعہ اسلحہ پرعائدپابندی بھی فوری طورپرہٹادی گئی ہے سیکیورٹی فورسزکوجاری ایسے لائسنسزکواستثنی حاصل رہے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق خود کار پستول اسلحہ لائسنس ہولڈر کو20ہزار روپے اور رائفل کی واپسی پر 50ہزار دئیے جائیں گے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close