اسلام آباد

ٹرانسمیشن نظام کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے بڑے نقصان سے بچت ہوئی :ترجمان این ٹی ڈی سی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہاہے کہ ٹرانسمیشن نظام کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچت ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہناتھا کہ گد و پاورپلانٹ کے پی ٹائپ ٹرانسفارمر میں تین بج کر چودہ منٹ پر آگ لگی جس کے باعث 450میگاواٹ جبلی کی سپلائی معطل ہوئی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ 7ہزار 800میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو چکی ہے اور آئندہ آدھے گھنٹے میں مزید دو ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ۔
شکر ہے کہ ٹرانسمیشن نظام کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی وجہ سے بڑا نقصان نہیں ہواس لیے بجلی چھ گھنٹے بند رہی ہے اور پورا ملک اندھیرے میں ڈوبا رہا اور اگر خدانخواستہ کہیں بڑا نقصان ہو جاتا تو پھر شائد بجلی دو دن تک نہ آتی ۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے میں ملک میں دوسری بار بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا،گڈو پاور سٹیشن میں فنی خرابی ہوئی جس کے بعد منگلا اور تربیلا پاور ہاؤسز ٹرپ کر گئے،اسلام آباد،لاہور،پشاور ،ملتان مظفر گڑھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close