اسلام آباد

امریکہ کا ساتھ دیکر پاکستان کو سوائے نقصان کے کچھ نہیں ملا، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکہ نے حریف سپر پاور کو شکست دیکر ٹرافی لے لی، پاکستان کو ساتھ دینے پر 35 لاکھ مہاجرین، انتہا پسندی اور کلاشنکوف کلچر کے سوا کچھ نہیں ملا۔ کہتے ہیں ہمیں الزام دینے والے برابر کے شریک ہیں۔ اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق سی پیک کوارٹرلی میگزین اور ویب سائٹ کا اجراء کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کچھ لابیز سی پیک کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتی، سی پیک سے کسی کو خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے، منصوبے سے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی آئے گی، اسے سیکیورٹی منصوبے کے طور پر نہیں لینا چاہے، اس منصوبے سے خطے کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے کو سیکیورٹی پیراڈایم سےجیو اکانومی پیراڈایم میں تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے، محاز آرائی سے ہم پیچھے اور تعاون سے آگے جائیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سپر پاور کا ساتھ دیا، امریکہ نے حریف سپر پاور کو شکست دیکر ٹرافی لے لی، لیکن ہمیں ساتھ دینے سے کیا ملا؟۔ سوائے 35لاکھ مہاجرین، انتہا پسندی اور کلاشنکوف کلچر کے پاکستان کو کچھ نہیں ملا۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں الزام دینے والے برابر کے شریک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close