اسلام آباد

مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلٰی بلوچستان کا عہدہ بھی مانگ لیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپنی حالیہ ملاقات میں تجویز دی ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان کاعہدہ ان کی پارٹی کو دیا جانا چاہیئے۔ بلوچستان میں ہونیوالی پیش رفت سے متعلق میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عباسی کویقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان اسمبلی برقرار رہے گی اور مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ کے آئندہ الیکشن میں بلوچستان سے نشستوں کا اس کاحصہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعلٰی میر ثناء اﷲ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ہی بلوچستان کی سیاست میں اچانک گرما گرمی آئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close