Featuredاسلام آباد

نیب کا تماشا اب ختم ہونا چاہیے ، نیب کا ادارہ تو بنا لیکن فائدہ عوام کو کچھ نہیں ہوا : شاہد خاقان

اسلام آباد:  صدر اور وزیراعظم دونوں نیب گریجویٹ ہیں ، وزیراعظم ، صدر دونوں نیب کی جیلیں لمبا عرصہ گزار چکے ہیں

احتساب عدالت کے  باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم دونوں نیب گریجویٹ ہیں، اب نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پانچواں سال نیب عدالتوں میں شروع ہوگیا کوئی بات نہیں ، پہلے 9 سال لگے تھے، ابھی تو 5 سال لگے ہیں۔ وزیراعظم، صدر دونوں نیب کی جیلیں لمبا عرصہ گزار چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ تمام اگر جیل نہیں گئے لیکن نیب میں شامل تفتیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ نیب کے قوانین واپس لے کر آئیں، نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔ ملک کا کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔ نیب کا خوف ہے،سنا تھا ن لیگ نے کہا نیب کو ختم کریں گے۔ جیسے نیب کیسز بنے، ویسے ختم بھی ہو سکتے ہیں۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا ادارہ تو بنا لیکن فائدہ عوام کو کچھ نہیں ہوا۔ صدر، وزیراعظم نیب کے گریجویٹ ہیں۔ بدقسمتی سے حکومت عوام کو بتاتی نہیں کہ مہنگائی ہوتی کیوں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close