اسلام آباد

پاناما لیکس پرٹی اوآرزبنانے کے لیے اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی بنانے پررضامند

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کے معاملے پرمتفقہ ٹی اوآرز بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی پررضامندی ظاہرکردی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورتحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرشاہ محمود قریشی کو اپنے چیمبرمیں طلب کرلیا۔ ملاقات کے دوران اسپیکرنے اپوزیشن رہنماؤں سے پاناما لیکس کے معاملے پرپارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے نام مانگ لئے۔ خورشید شاہ اورشاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت کے لیے حامی بھرتے ہوئے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد نام دینے کا عندیہ دیا۔ جس کے بعد اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کردیا۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ ٹی اوآرزکی تیاری کے لئے پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے کو تیارہیں تاہم وزیراعظم کو اس معاملے پراٹھائے گئے سوالوں کے جواب دینا ہوں گے اورپاناما معاملے کی تحقیقات بھی ہوکررہیں گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ اللہ کرکے وزیراعظم پارلیمنٹ میں آئے، بدھ کواپوزیشن وزیراعظم کی تقریرپرنقطہ نظربیان کرے گی۔ ہم نے اسپیکرقومی اسمبلی کی درخواست پران سے ملاقات کی ہے۔ اپوزیشن نےحکومت کےساتھ مل کرکمیشن تشکیل کی کمیٹی کےقیام پراتفاق کرلیا،اسپیکر کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سے بات کرکے اپوزیشن کو آگاہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہو، اپوزیشن پارلیمنٹ کی اہمیت کو سمجھتی ہے، جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کی تیاری کےلئے حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن دیکھنا ہےکہ حکومت کی جانب سے کرپشن کےخاتمے کے لئے کیا اقدام اٹھائے جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close