اسلام آباد

وزیراعظم نوازشریف کی آذربائیجان کے صدرسے ملاقات

وزیراعظم نوازشریف نے ڈیووس میں ہونے والی ورلڈ اکانومک کانفرنس کے ذیل میں ہونے والی ملاقاتوں میں آزربائیجان کے صدر الہام علی ملاقات کی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرتضارت خرم دستگیر، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماوٗں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے جس میں دونوں رہنماوٗں نے دوطرفہ باہمی تعلقات اور بین الاقوامی معاملات پرگفتگو کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کے فروغ، دفاعی اورمواصلاتی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اورآذربائیجان کئی معاملات بشمول کشمیراور نگارنو کاراباخ پرایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے آذربائیجان کے صدراوران کی اہلیہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close