اسلام آباد

پی ٹی آئی کا ڈان لیکس رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ڈان لیکس رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے،وزیرداخلہ نے معاملے کو قومی سلامتی کے منافی قراردیا اور طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ معاملات بند کمروں میں حل کرلئے گئے اور کسی کو تفصیلات معلوم نہیں ،اگر معاملہ قومی سلامتی کا نہیں تھا تو وزیرداخلہ موقف سے دستبردار ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ اگر خبر غلط تھی تو پتا چلائیں کہ جھوٹی خبر لیک کرنے کا ذمہ دار کون تھا؟اسد عمر کا کہنا تھا کہ معاملہ ٹویٹ واپس لینے سے حل نہیں ہوا،یہ مسئلہ قومی سلامتی کا ہے اور پارلیمنٹ ہی فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس خبر کو بہت اچھالا جس سے ملک کی بدنامی ہوئی،خارجہ پالیسی بنانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے ناکہ کسی ادارے کا۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں 20 کروڑ عوام کی بدنامی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close