اسلام آباد

خواجہ آصف نے عمران کو’’ میسنا‘‘ قرار دیدیا، پی ٹی آئی کی طرف سے وضاحت مانگے جانے پر واپس لینے پر مجبور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت صورتحال نے دلچسپ رخ اختیار کر لیاجب خواجہ آصف کی جانب سے عمران خان کو ”میسنا“ قرار دیا گیا تو کراچی سے رکن اسمبلی عارف علوی نے اس لفظ پر اعتراض کیااوروضاحت طلب کرلی۔خواجہ آصف نے دلیل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن شور بڑھتا گیا جس پر انہیں اپنے الفاظ واپس لینا پڑے جبکہ سپیکر نے لفظ ”میسنا “کو کارروائی سے حذف کرادیا۔
اسی اثنا میں خواجہ آصف اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے وضاحت کی کہ ”میسنا “وہ لفظ ہے جس کا انگریزی یا اردو میں ترجمہ ممکن ہی نہیں بلکہ اس کو صرف پنجابی میں ہی سمجھا جا سکتا ہے۔
سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے خواجہ آصف کو لفظ واپس لینے کو کہا جس پر انہوں نے اپنے الفاظ واپس لے لئے۔
خیال رہے کہ لفظ میسنا عموما کسی ایسی شخصیت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جو معاملات کا علم رکھنے کے باوجود خود کو لاعلم ظاہر رکھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close