اسلام آباد

تاپی کی جلد تکمیل کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان روڈ اور ریلوے لنکس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں ترکمانستان کے توانائی و گیس کے وزیر اور تاپی کے سی ای او نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو تاپی منصوبے سمیت توانائی، ٹرانسمیشن لائن ، فائبر آپٹک کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بجلی کی ٹرانسمشن لائن، فائبر آپٹک منصوبوں سمیت روڈ، ریلوے لنکس قائم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان کنیکٹویٹی کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ترکمانستان کے صدر اور وزیراعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ ترکمانستان کے دورے کی بھی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کی ہے۔ وزیر خارجہ نے تاپی منصوبے کی بڈنگ میں پاکستانی کمپنیوں کو حصہ لینے کی بھی دعوت دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close