اسلام آباد

چوہدری نثار ۔عمران فاروق قتل کیس کوعدالتی کیس رہنے دیاجائے میڈیا سرکس بنانے کی کوشش نا کی جائے

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کو عدالتی کیس ہی رہنے دیاجائے،اسے میڈیا سرکس بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزم خالد شمیم کی عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی میڈیا سے ایسی بات چیت اور تبصرے کیس پرمنفی اثر ڈال سکتے ہیں۔چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی کہے عمران فاروق قتل کیس میں صرف سچائی اور انصاف کو ہی مقدم رکھا جائے گا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے والے پولیس گارڈزانچارج کومعطل کردیا گیا۔

 عمران فاروق قتل کیس کا ملزم وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزم نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے پرتیار ہوں، قوم میرا ساتھ دے تو معاملہ عالمی عدالت میں لے جاو¿ں گا۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے رکن اسمبلی علی رضاعابدی نے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے خالد شمیم کے بیان کومسترد کردیا۔ علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ایسا بیان کون دلواتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close