اسلام آباد

قومی اسمبلی میں عمران خان، شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے عمران خان کے پارلیمنٹ کو لعنت دینے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ایوان کو نہیں بلکہ خود کو گالی دی۔ پاکستان ویوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر ارکان اسمبلی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتوں کے ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز لاہور کے جلسے میں نہ صرف اس ایوان بلکہ 22 کروڑ غیور عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے کل والی باتوں کا بہت دکھ ہوا، ہم حکومت کی ناکامیاں پارلیمنٹ کے سر ڈال رہے ہیں، میں اپنے منہ سے وہ الفاظ بول نہیں سکتا جو کل کہے گئے، ہر اس شخص کے منہ میں خاک جوایسا لفظ استعمال کرتا ہے، پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو ذہنی مریض بنا دیا گیا ہے، کیا آپ پارلیمنٹ کو تالا لگا کر آمر کو بلانا چاہتے ہیں، ہمارے وزیراعظم کو ایک سیکنڈ میں نکال دیاگیا پھر بھی ہم نے اداروں کی توہین نہیں کی جبکہ نواز شریف اور عمران خان اداروں کی توہین کرتے ہیں، مردان اور ڈی آئی خان میں بھی زیادتی کے واقعات ہوئے جنہیں چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close