اسلام آباد

اسکاٹ لینڈیارڈ کی چھ رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈیارڈ کی چھ رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،کل ایف آئی اے حکام سے ملاقات کرےگی.

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی چھ رکنی ٹیم ایف آئی اے حکام سےکل ملاقات کرے گی، ملاقات میں منی لانڈرنگ پر بھی بات ہوگی.

یاد رہے کہ گذشتہ سال اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورے کیے تھے ٹیم نےزیرِحراست ملزم معظم علی خالد شمیم اور محسن علی کے بیان ریکارڈ کیے تھے.

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پاکستانی تفتیشی اداروں سے بھی ملاقات کی تھی.

واضح رہے کہ ایک بچہ جو عمران فاروق کے قتل کے موقع پر موجود تھا پولیس کو اہم گواہی دے چکاہے،بچے نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ ملزم محسن اور اسکےساتھی بچوں کواس جگہ سےچلےجانے کو کہ رہے تھے جہاں عمران فاروق کو قتل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شہزاد چوہدری نے رواں ماہ 4 مئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج سید کوثر عباس کے روبرو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس عبوری چلالان جمع کرایا تھا،چالان میں مفرور کاشف کامران اورگرفتار ملزم محسن علی سید کو براہ راست قاتل قرار دیا گیا ہے،جبکہ قاتلوں کی معاونت گرفتارملزمان خالد شمیم اور معظم علی کی۔

چالان میں مزید بتایا گیا تھا کہ قتل کی سازش قائد ایم کیو ایم اور رہنماؤں محمد انور و افتخار حسین نےلندن میں تیار کی تھی.

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی نےرواں ماہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائرکی تھی،جسے مسترد کردیا گیا تھا.

ڈاکٹرعمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر کے عہدے پر فائز تھے اور انہوں 16 ستمبر 2010 کو لندن کے علاقے گرین لینڈ ایج وئیر کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close