اسلام آباد

مجبوری کے باعث آئی ایم ایف میں گئے کوئی خوشی سے نہیں

اسلام آباد: عمران خان آئی ایم ایف میں جائے تو حرام ہے یہ جائیں تو حلال ہے

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 23 مرتبہ یہ قوم آئی ایم ایف میں گئی، حالات کی مجبوری کے باعث آئی ایم ایف میں گئے کوئی خوشی سے آئی ایم ایف میں نہیں جاتا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل جو اپوزیشن کے ساتھ ہوا اب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، عمران خان آئی ایم ایف میں جائے تو حرام ہے یہ جائیں تو حلال ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے چاروں شریف مائنس ہیں ، اپوزیشن میں اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، بے شک احتساب کا عمل کمزور رہا لیکن دنیا جانتی ہے ان دو خاندانوں نے اس ملک لو لوٹا، 14 مہینے میں بھی ہم گھر 18 مہینے میں بھی ہم گھر گئے ہیں۔ شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے ان کے خلاف کیسز کے جلد فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی کے لوگ کے لیئے خوشخبری ہے کہ نالہ لئی کا کام شروع ہونے والا ہے، نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی رکھتا ہوں، اس قوم کا اصل مسئلہ معاشی ہے 26 سو کلومیٹر باڑ لگ گئی ہے 21 کلومیٹر بھی ان کی رضا مندی کے ساتھ لگ جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال ہوگئے حکومت یہی ہے، انشااللہ 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے، آسمان پر نہیں بیٹھے ہم صبح شام اپنے حلقے میں ہیں، وزیراعظم سے آج ہی کہا آٹا مہنگا ہورہا ہے اس کا نوٹس لیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2 دو لانگ مارچ کریں گے ایک ہی کرلو، ہم آپ کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ 23 مارچ کو پریڈ اور او آئی سی کے مہمان بھی آئے گے، پرائم منسٹر اگلے مہینے چین جا رہے ہیں، 10000 میگا وارڈ بجلی پیدا کرنے کے لیئے عمران خان نے دو ڈیم کی منظوری دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close