اسلام آباد

مدارس ریفارمز کا کام مکمل ہو چکا صرف قانونی شکل دینا باقی ہے، ناصر جنجوعہ

مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ مدارس ریفارمز کے حوالے سے کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے اور اصلاحات کو صرف قانونی شکل دینا باقی ہے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ صرف مدارس نہیں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے اور مدارس ریفارمز کا مقصد وہاں سے فارغ التحصیل طلبہ کو قومی دھارے میں لانا ہے۔

مشیر قومی سلامتی امور کا کہنا تھا کہ مدارس ریفارمز کے حوالے سے کافی کام ہو چکا صرف اصلاحات اور مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق کافی کام ہو چکا ہے، اصلاحات کو صرف قانونی شکل دینا باقی ہے۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ وفاق المدارس کے ساتھ مل کر اصلاحات پر کام مکمل کر چکے ہیں اور مدارس کے بچوں کو بھی وہی نصاب پڑھائیں گے جو اسکول اور کالج کے بچے پڑھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ خطے میں خلفشار کے تناظرمیں مدارس کو دیکھنا درست نہیں ہے، ماضی میں مدارس نے بہترین سائنسدان پیدا کیے تاہم امریکا اور مغرب نے افغان جنگ کے دوران اپنے مقاصد کے حصول کے لیے نصاب تبدیل کیا اور جنگ لڑنے کے لئے مدارس سے فورس تیار کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب افراد کے پاس بچوں کو پڑھانے کا بہترین ذریعہ مدارس ہیں اور مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ کو قومی دھارے میں لائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبہ کو بھی معاشی سرگرمیوں میں متحرک کرنا ہو گا اور انہیں بھی وہی مواقع حاصل ہوں گے جو دیگر طلبہ کو حاصل ہیں۔

مختلف ماہرین کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں نے مدارس میں اصلاحات کے حوالے سے متعلق مثبت اقدامات اٹھائے ہیں تاہم مدارس کے طلبہ کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے مزید سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close