اسلام آباد

شاہ محمود قریشی کی انسداد دہشتگردی عدالت سے عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شاہ محمود قریشی کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ شاہ محمود قریشی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد کیس سمیت چار مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔

عدالت نے ملزم کو 9 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنما اسد عمر، شیریں مزاری ، شفقت محمود اور عارف علوی بھی 9 فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کی ان چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close