اسلام آباد

اسلام آباد اور فاٹا میں سینیٹ انتخابات روک دیئے گئے، نیا الیکشن سیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن ایکٹ کی توسیع اسلام آباد اور فاٹا تک تا حال نہیں ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت اور قبائلی علاقوں میں سینیٹ انتخابات روک دیے گئے ہیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کردیا تھا، جس کے تحت امیدواروں کو کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرانے کا کہا گیا تھا جب کہ سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ 3 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ تاہم سیاسی جماعتوں نے انتخابی عمل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کا چناؤ کرنے کے لیے انہیں وقت درکار ہے ، اس لئے پولنگ کا دن برقرار رکھا جائے لیکن کاغذاتِ نامزدگی کی تاریخوں میں تبدیلی کی جائے۔

سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے تاہم الیکشن ایکٹ کی توسیع اسلام آباداور فاٹا تک تا حال نہیں ہوسکی اس لئے اسلام آباد اور فاٹا کا الیکشن روک دیا گیا ہے اور اب انتخابات صرف چاروں صوبوں کی خالی 46 نشستوں پر ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close