اسلام آباد

اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ کی اسلام آباد تک توسیع کی منظوری دے دی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے فاٹا کی 4 نشستوں پرشیڈول روک رکھا ہے، جس کی توسیع تاحال نہیں ہو سکی۔ منظوری کے بعد اسلام آباد کی دو نشستوں پر پولنگ تین مارچ کو ہو گی، کاغذات نامزدگی 10 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے اور امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 13 فروری تک ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات پر اپیلیں 16 فروری اور اپیلوں پر فیصلے 19 فروری تک ہوں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 20 فروری کو جاری ہو گی۔ امیدوار 21 فروری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close