اسلام آباد

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کے حامی پریشان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان شادی کرنے میں کھلاڑی لیکن نبھانے میں اناڑی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی کارکن ریحام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان شادی کرنے میں کھلاڑی لیکن نبھانے میں اناڑی ہیں، خواتین کے معاملے پر عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اور سمجھ سے بالا ہے، سپریم کورٹ نے انہیں صادق اورامین کیسے قرار دیا ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ 31 اکتوبر 2014ء کو نکاح ہوا، ایک سال بعد طلاق بھی ٹھیک اسی تاریخ کو ہوئی۔ شادی کا اعلان نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا جب کہ ریحام خان نے دباؤ ڈالنے سے متعلق جلد خاموشی توڑنے کا عندیہ بھی دیا۔ ریحام خان نے خود پر پاکستان تحریک انصاف کے معاملات میں مداخلت کے الزامات کی تردید بھی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی اصول پر نہیں چلتےموقع کی مناسبت سے بیان دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close