اسلام آباد

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 فروری تک ملتوی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پندرہ فروری تک ملتوی کردی گئی۔ پاکستان ویوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسوں کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔ غیرملکی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیانات 22 فروری کو ریکارڈ کیے جائیں گے جبکہ آج طلب کیے گئے استغاثہ کے 4 گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے۔

اس سے قبل سماعت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پہنچے۔ سماعت کے دوران نوازشریف نے دو ہفتے کے لئے حاضری سے استثنیٰ مانگا۔ نوازشریف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اہلیہ کی عیادت کیلئے برطانیہ جانا ہے جس کے باعث 19 فروری سے دو ہفتے کے لئے دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close