اسلام آباد

حکومت کا پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے آخر کار پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کر ہی لیا۔ کابینہ کمیٹی نے دونوں اداروں کی نجکاری کے پلان منظور کر لئے۔ حکومت کا مدت پوری کرنے سے قبل پلان مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا پہلا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے اجلاس کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کے پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔ نجکاری بورڈ پہلے ہی نجکاری کے پلان کی منظوری دے چکا ہے۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر دانیال عزیز نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے دونوں اداروں کے پلان منظور کر لئے ہیں اور ان دونوں اداروں کے ملازمین کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

پی آئی اے کو نجکاری کیلئے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جسمیں کور اور نان کور بزنس الگ الگ کئے جائیں گے، کور بزنس کے49 فیصد شیئرز انتظامی کنٹرول کے ساتھ فروخت کئے جائیں گے اور پی آئی اے کے ذمے تین سو ارب روپے سے زائد کے بقایاجات نان کور کمپنی کو منتقل کئے جائیں گے۔ اسٹیل ملز کو 30 سال لیز پر دیا جائے گا جبکہ اسٹیل ملز کے ذمے 180 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات بھی حکومت اپنے کھاتے میں رکھے گی۔ دونوں اداروں کے ملازمین رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم کی سہولت دی جائے گی جبکہ اسٹیل ملز کے ملازمین کے بقایاجات بھی ادا کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی بدانتظامی اور غفلت کے باعث دونوں ادارے بدحالی کا شکار ہوئے اور اسکے ملازمین کو نقصان پہنچا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close