اسلام آباد

شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہیں،عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظرعام پر آئی ہیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہیں کیوں کہ کیپیٹل کنسٹرکشن نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف بھی کیا اور بتایا کہ شہباز شریف اور اُن کے خاندان کے بیرون ملک اکاوٴنٹس میں بھاری کمیشن منتقل کیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا ہے میں اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں اور میری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں کے معاہدے بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہوچکا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے ان منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close