اسلام آباد

قومی فریضہ ادائیگی کی نئی تاریخ رقم، خاتون رکن اسمبلی بیٹے کے جنازے سے پہلے ووٹ ڈالنے پہنچ گئیں

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے 95 فیصد نتائج سامنے آ گئے ہیں جس کے باعث کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہیں مل سکی ہے تاہم یہاں پر یہ بھی امر قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی روبینہ قائم خانی کے بیٹے کی گزشتہ روز وفات ہو گئی تھی لیکن وہ اس کے باوجود مبینہ طور پر آج اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آئیں ۔تفصیلات کے مطابق روبینہ قائم خانی کے بیٹے کی گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں وفات ہو گئی تھی اور ان کے اس غم میں پوری پیپلز پارٹی نے افسوس کا ظہار کیا تاہم آج سینیٹ کا انتخاب ہونا تھا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ بحث سرگرم ہے کہ وہ اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹیں اور اس انتہائی نازک وقت میں اپنا فرض ادا کرنے کیلئے اسمبلی پہنچیں اور ووٹ ڈال کر واپس چلی گئیں ۔روبینہ قائم خانی کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہاہے او رسوشل میڈیا صارفین انہیں سیلیوٹ کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے کہ وہ اسلام آباد میں ہونے کے باوجود بھی اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے اسمبلی میں نہیں آئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close