اسلام آباد

وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہدایت

لندن: وزیراعظم نواز شریف نےامریکا میں پاکستانی سفیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ باکسر محمد علی کی نماز جنازہ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں۔

 وزیراعظم نواز شریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی شہریت یافتہ باکسر محمد  علی کی نمازہ جنازہ میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں۔

واضح رہے کہ 74 سالہ باکسر محمد علی 4 جون کو امریکی شہر فونیکس کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے آنے والے ہر شخص کو آنے کی اجازت ہوگی۔

محمد علی کلے امریکی ریاست کنٹکی کے شہر لوئسویل میں ایک عیسائی گھر میں پیدا ہوئے لیکن 1975 میں وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور اپنا نام محمد علی کلے رکھا۔ 1978 میں محمد علی کو اس وقت بڑا دھچکہ لگا جب وہ خود سے 12 برس کم عمر لیون اسپِنکس سے ہار گئے لیکن 8 ماہ بعد محمد علی نے اسپِنکس کو شکست دے کر ایک بار پھر اپنا کھویا ہوا اعزاز دوبارہ حاصل کیا اور محمد علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار تین مرتبہ عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close