Featuredاسلام آباد

آج بھارت کی یہ اہم ترین شخصیت عمران خان سے ملنے کیلئے آ رہی ہے ، یہ کون ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد :بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا آج بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے ۔

انگریزی اخبار ” دی نیوز“ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ عمران خان سے سے بھارتی سفیر کی ملاقات طے پاگئی ہے اور وہ آج بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ۔

گزشتہ روز روسی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی کی کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ اس سے قبل چین ، امریکہ ، ایران ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفراءبھی ملاقات کر چکے ہیں اور انہوں نے اپنی حکومتوں کے نیک خواہشات کے پیغام عمران خان کو پہنچائے ۔

اس سے قبل تیس جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کر کے مبارک باد دی تھی اور امیدکا اظہار کیا کہ پاکستان میں جمہوریت اپنے قدم مزید مضبوط کرے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close