اسلام آباد

فاٹا سینیٹرز کا وزارت لینے سے انکار، نواز لیگ کی پریشانیاں کم نہ ہو سکیں

فاٹا کے آزاد سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کے بدلے وزارت کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فاٹا سینیٹرز کو پیشکش کی تھی کہ نون لیگ کے امیدوار کی حمایت کے بدلے انہیں وفاقی وزارت دی جائے گی، جسے فاٹا سینیٹرز نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ حکومت دو تین ماہ ہی کی تو مہمان ہے، ایسی وزارت لے کر وہ کیا کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فاٹا کیلئے ترقیاتی فنڈز کے فوری اجراء کی تجویز بھی پیش کی، لیکن اپنے مطالبے پر قائم فاٹا کے سینیٹرز نے یہ پیشکش بھی مسترد کر دی گئی۔ واضح رہے کہ سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کیلئے نون لیگ اور پی پی پی دونوں سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں اور دونوں جانب سے اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا، تاہم سینیٹر ہدایت اللہ کی قیادت میں فاٹا کے نو منتخب 6 سینیٹرز کا واضح طور پر مطالبہ ہے کہ حمایت اسی پارٹی کے امیدوار کی کریں گے، جو انہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دینے پر تیار ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close